وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ نیو انڈیا ایک مہم نہیں بلکہ ملک کو
تبدیل کرنے کا خواب ہے جو ملک کی سوا سو کروڑ آبادی کے عزم اور فرض شناسی
ہی مکمل ہو پائے گا۔مسٹر نریندر مودی نے آل انڈيا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' کے
30 ویں ایڈیشن میں مختلف موضوعات اور مسائل پر اہل وطن کو اپنے خیالات
پیش
کرتے ہوئے لوگوں کو ملک کے لئے جان کی قربانی دینے والے شہداء اور مہاتما
گاندھی کی جدوجہد سے ترغیب لیتے ہوئے ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے
کی اپیل کی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے 'نیو انڈیا پروگرام'
کوئی سرکاری پروگرام نہیں ہے یہ ملک کو سوراج سے سور ج تک لے جانے کی ایک
بڑی مہم ہے۔